• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، 5 سیاستدان ہلاکتازترین

July 20, 2023

بوگوٹا(شِنہوا) کولمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ وسطی میٹا ڈیپارٹمنٹ میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں کولمبیا کی ڈیموکریٹک سینٹر پارٹی کے پانچ ارکان پائلٹ سمیت ہلاک ہو گئے۔

ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پارٹی نے ہلاک شدگان کی شناخت سابق سینیٹر او سفیر نوہورا توار اور ان کے شوہر گیلرمو پیریز کے طور پر کی ہے جو میٹا میں پارٹی کے کوآرڈینیٹر تھے جبکہ دیگر ہلاک ہونے والے افراد میں میٹا کے نائب نمائندہ ڈیماس بریرو، محکمہ کے گورنرکے امیدوارفیلیپ کارینو، ولاویسینسیو کونسل کے رکن آسکر روڈریگز اور پائلٹ ہیلیوڈورو الویریزشامل ہیں۔

اتھارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  چھوٹا طیارہ سیسنا ٹی 210 این جسے ہوائی شٹل کے طور پر استعمال یا جا تا ہے، نے میٹا کے دارالحکومت ولاویسینسیوکے ہوائی اڈے سے بدھ کو صبح 7 بج کر 40 منٹ (پاکستانی وقت شام 5 بج کر40 منٹ) پر اڑان بھری اوراس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ صبح7 بج کر 58 منٹ (پاکستانی وقت شام 5 بج کر 58 منٹ) پرمنقطع ہو گیا۔ 

اتھارٹی نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم کو حادثے کی ممکنہ وجوہات کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھا کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔