• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

قمری مشن کنٹرول یونٹ میں خرابی کے باعث ناکام ہوا: روستازترین

October 04, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس نے کہا ہے کہ خلائی جہاز کے کنٹرول یونٹ میں خرابی کی وجہ سے اگست میں اس کا قمری لینڈر چاند پر گر کر تباہ ہوا۔

روسی خلائی کارپوریشن راسکوسموس نے کہا کہ کنٹرول یونٹ پروپلشن سسٹم کو بند کرنے میں ناکام رہا جو ضرورت سے ڈیڑھ گنا زیادہ وقت تک روانگی کے لیے درکاربلاسٹ کے عمل سے گزرا جس کے نتیجے میں خلائی جہاز چاندکی سطح سے ٹکرا گیا۔

راسکوسموس  کے سربراہ یوری بوریسوف نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تحقیقاتی کمیشن اپنا کام مکمل کر چکا ہے اور حکومت کو پیش کرنے کے لیے رپورٹ تیارکررہا ہے۔