بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) کو تعریفی خط بھیجا ہے۔
یہ خط مئوخر الذکر کی جا نب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کو مبارکباد ینے کے بعد آ یا ہے۔
اس خط میں لکھا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس ایک ایسے نازک وقت منعقد ہوئی جب پوری جماعت اور تمام نسلی گروہوں کے چینی عوام ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں ۔ جبکہ چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور دوسری صدی کے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی کامیابی تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد کرنے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی نئی فتوحات کے لیے جدوجہد کرنے کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
خط میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ اس سال متحدہ محاذ پر پالیسی کی 100 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ مز ید یہ کہ گزشتہ صدی کے دوران پارٹی کی کوششوں کے تاریخی تجربے کے سلسلے کے طور پر متحدہ محاذ کو فروغ دینا ہے۔
یہ متحدہ محاذ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے لیے دشمن کوشکست دینے ،حکومت کرنے اورملک کی احیائےنو کے لیے اہم یقین دہانی فراہم کرتا ہے ۔
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ وسیع تر ممکنہ محب وطن متحدہ محاذ کو مستحکم کرے گی اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے مقصد کے لیے پارٹی وابستگی کے بغیر دیگر سیاسی جماعتوں، کاروباری فیڈریشنز اورعوامی شخصیات کے ساتھ کام کرے گی۔
اس خط میں اسے سٹریٹجک اہمیت کی پالیسی قرار دیا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اس کو ہمیشہ برقراررکھے گی ۔