بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں 20ویں سی پی سی قومی کانگریس کی رپورٹ کے مسودے پر غیر سی پی سی شخصیات سے رائے اور تجاویز حاصل کرنےپر تبادلہ خیال کیاگیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدرشی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے دور اور نئے سفرکی نئی ذمہ داریوں اور تقاضوں کا سامنا کرتے ہوئے، سی پی سی اور چین کی دیگر سیاسی جماعتیں تعاون کو فروغ دیں گی، وسیع تر ممکنہ حب الوطنی متحدہ محاذ کو مضبوط اور وسعت دیں گی اور مختلف سماجی طبقات کی حکمت اور طاقت کو ممکنہ حد تک جمع کریں گی۔ شی نے کہا کہ تمام پہلوؤں، اور پورے معاشرے اور پوری قوم کے جوش و خروش، اقدامات اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر قومی تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔ وانگ یانگ، وانگ ہوننگ، ژاؤ لیجی اور ہان ژینگ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، شی نے 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس میں مسودہ رپورٹ کو مرتب کرنےکے عمل سے آگاہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ غیر سی پی سی شخصیات اس مسودہ رپورٹ پر اپنی رائے پیش کریں گی۔ غیر سی پی سی سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے شرکاء، آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی) اورکوئی پارٹی وابستگی نہ رکھنے والی شخصیات کے مطابق، 19ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے گزشتہ پانچ سال اور نئے دور کی گزشتہ دہائی غیر معمولی اور منفرد رہی ہے۔