• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طورپر شی کے انتخاب بارے غیر ملکی رہنماؤں کے مبارکباد کے پیغاماتتازترین

October 24, 2022

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں، حکومتوں اور سربراہان مملکت نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد بھیجی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے شی  کو ان کے منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے ۔

 اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں کیے گئے فیصلے چین کو اپنی اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف کے حصول اور چین کی بین الاقوامی حیثیت مسلسل بہتر بنانےمیں مدد فراہم کریں گے۔

پوتن نے مزید کہا ہے کہ وہ شی کے ساتھ تعمیری بات چیت اور قریبی ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے اورروس۔ چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

افریقی نیشنل کانگریس (اے این سی) کے صدر سرل راماپوسا نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے چین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو ایک نئے سفر پر گامزن ہونے کا راستہ دکھایا ہے ۔

انہوں نے تعاون اوررہنمائی کی پیشکش پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افریقی نیشنل کانگریس اپنے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اورشی جن پھنگ کی قیادت میں دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے ہیں ۔

راماپوسا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ دنیا کی ترقی پسند قوتوں کے ساتھ مل کردنیا میں شفافیت ، انصاف اور پرامن ترقی کے احساس کو فروغ دینا جاری رکھے گی۔