بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں، حکومتوں اور سربراہان مملکت نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی شاندار قیادت میں چین نے بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے تمام شعبوں میں عالمی طور پرتسلیم شدہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ نے ایک شفاف ، منصفانہ اور ہم آہنگی پر مبنی عالمی انداز حکمرانی کے نظام کے قیام اور تمام ملکوں کے درمیان مخلصانہ اور دوستانہ تعاون کے جذبے کوفروغ دینے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ (ایس پی ایل ایم ) کے چیئرمین اورجنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر معیارات نے سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ اور ملک کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طویل مدتی حمایت پر اپنی جانب سے تعریف کی ہے۔
کیر نے کہا کہ وہ اور سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ شی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ساتھ قریبی تعاون اور دونوں جماعتوں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ دونوں فریقوں، دونوں ملکوں اور ان کے لوگوں کے بہترین مفادات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔