بیجنگ(شِنہوا) شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر سیاسی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ دنیا بھرکے سربراہان مملکت نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ۔
فلپائن کی فیڈرل پارٹی کے چیئرمین اورملک کے صدر فرڈینینڈ رومال ڈی مارکوس نے کہا کہ شی کی قیادت میں چین نے گزشتہ دہائی کے دوران معاشرے کے تمام طبقات کی حالت بدلنے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی نئی مرکزی قیادت کے ساتھ کام کرنے پرآمادگی کا اظہار کیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ تعلقات اور دونوں ملکوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن، خوشحالی اور استحکام میں کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے شی جن پھنگ کے ساتھ پرخلوص خیر سگالی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظرہیں تاکہ بھارت اورچین تعلقات کی ترقی کو نئی محرک فراہم کیا جا سکے ۔
اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے شی جن پھنگ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنگین چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے دنیا کو امن اور ترقی کے فروغ کے مشن کو اپنانا چاہیے اور اس کے حصول کے لیے انتھک محنت کرنی چاہیے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ شی جن پھنگ کا انتخاب کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی عوام کے ان پر اعتماد کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے پارٹی کی شاندار کامیابیوں اور چینی عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے اس کے نتیجہ خیز کردار کو سراہا ۔