• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس پر غیرملکی رہنماؤں کے تہنیتی پیغاماتتازترین

October 23, 2022

بیجنگ (شِںہوا) دنیا بھر میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں اور قانون سازوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی20 ویں قومی کانگریس کے انعقاد پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو مبارکباد دی ہے۔

فرانسیسی کمیونسٹ پارٹی کی نیشنل کونسل کے صدر اور فرانسیسی سینیٹ کے نائب صدر پیری لارنٹ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس چین اور پوری دنیا کے لئے انتہائی اہم ہے۔

لارنٹ نے کہا کہ چونکہ انسانوں کو کئی مشکلات کا سامنا ہے اس لئے کانگریس کی جانب سے ترقی ، امن اور اشتراک کے اشارے متوقع ہیں۔

نیشنل کانگریس فار تیموریز ری کنسٹرکشن پارٹی کے رہنما اور مشرقی تیمور کے سابق صدر شانانا گوسماؤ نے چین کو مشرقی تیمور کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار قراردیتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کے تعاون کو سراہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20  ویں قومی کانگریس ایک ایسے نازک وقت پر ہوئی جب چین ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے سفر میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کانگریس اپنا دوسرا صد سالہ مقصد حاصل  کرنے کے لئے چین کی کوششوں میں تیزی لائے گی۔

لبنان میں فری پیٹریاٹک موومنٹ کے صدر جبران باسیل نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس ، چین اور چینی عوام کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، یہ ملک کے روشن مستقبل کا ایک نیا خاکہ مرتب کرے گی اور ملک و عوام کو خوشحالی اور ترقی کی نئی منزل پر لے جائے گی۔