• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار کی ایرانی وفد سے ملاقاتتازترین

May 10, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بیجنگ میں ایران کی مصالحاتی کونسل کے سیکرٹری محمد با قر زولغدر کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔

فریقین نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، گورننس کے بارے میں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی و علاقائی امور پر مواصلات اور رابطوں کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔