• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار کا پارٹی کانگریس کے رہنما اصولوں کو فروغ دینے پر زورتازترین

October 31, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار چھائی چھی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کو مئوثر طریقے سے فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے  سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن چھائی نے یہ بات  رہنما اصولوں کو فروغ دینے سے متعلق ایک اجلاس میں کہی۔

چھائی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ تشہیری سرگرمیوں کو احتیاط سے منظم طر یقے سے سر انجام دیا جانا چاہیے تاکہ پارٹی کے تمام اراکین اور عہدیداروں کو اپنی سوچ کو کانگریس کے رہنما اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی تحریک ملے۔

اس کے علاوہ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے متحد ہو کرجدوجہد کریں۔ چینی قوم کی عظیم احیائے نو کو تمام حوالوں سے اور تمام محاذوں پر فروغ  دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی تشہیری ٹیموں کو  چاہیے  کہ رہنمااصولوں کو جامع، صحیح اورعلم کی گہرائی کے ساتھ فروغ دیں۔انہیں پارٹی کے اراکین، عہدیداروں اور عوام کو رہنما اصولوں کی گہرائی سے سمجھنے میں مدد کرنی چاہیے۔

اس اجلاس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیرکےسربراہ لی شولئی کررہے تھے۔