کیگالی(شِنہوا) روانڈا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ایک عوامی پارٹی ہے جوکہ چینی عوام کے لئے بنائی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد ان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا تھا۔ اقوام متحدہ کے ایک سابق مندوب اور کیریئر ڈپلومیٹ جوزف متابوبا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چینی عوام سی پی سی پر اعتماد کرتے ہیں، تا ریخی طور پر اس کی حکمرانی کے مختلف پہلوں میں نمایاں بہتری اور ٹھوس نتائج سامنے آ ئے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں فلاح و بہبود اور خوشی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سی پی سی کا تاریخی ارادہ چین کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ذریعہ معاش کو بڑھانا تھا۔ یہ لوگوں کے لئے قائم کی گئی تھی کیونکہ وہ اپنے طرز زندگی کو بہتر بنانا چاہتے تھے اور عالمی سطح پر اپنی موجودگی قائم کرنا چاہتے تھے۔ کیریئر ڈپلومیٹ نے کہا کہ متعدد لوگوں کی جانب سے پہلے ہی سے اپنائے جانے والے سوشلزم کے نظریہ نے چینی عوام کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی شہریوں میں سی پی سی کو بہتر قیادت، موثر حکمرانی اور معاشی ترقی سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے چینی قوم کے تجدید شباب کو سی پی سی کی ایک اہم خواہش اور مشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے کھلے پن اور تبدیلی کو اپنانے کے فیصلے نے اسے ایک متحرک معاشرے میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اپنی بڑی آبادی کو کھانا کھلانے کی صلاحیت زراعت میں ہونے والی پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے اور غذائی تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔