• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونٹی کی زیرقیادت کوششوں سے افریقہ سے ایچ آئی وی/ایڈز کا خاتمہ ممکن ہے:ڈبلیو ایچ اوتازترین

December 01, 2023

نیروبی(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےکہا ہے کہ  2030 تک افریقہ میں ایچ آئی وی/ایڈز کے خاتمے کے ہدف کا حصول  کمیونٹی کی زیرقیادت روک تھام اور علاج کے بہتر تعاون پر منحصر ہوگا۔

ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر افریقہ کے لیے ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر ماتشی دیسو موئٹی نے کہا کہ ایڈزکے  وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد تشخیص، علاج اور دیکھ بھال کو فروغ دینے کے لیے مقامی کمیونٹیز کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

موئٹی نے کہا کہ 2023 کا عالمی یوم ایڈز "کمیونٹیز کو قیادت کرنے دیں" کے تھیم کے تحت منایا جارہا ہے، جس سے 2030 تک براعظم افریقہ  میں ایڈز سے پاک اہداف حاصل کرنے کے لیے ان کی  مستعدی ، لگن اور جدت کو بروئے کار لانے کی ضرورت کو تقویت ملے گی۔

موئٹی کے مطابق، کمیونٹیزکی مضبوط قیادت ،بیداری کی مہمات، علاج تک تاحیات رسائی، اور اس بیماری کوباعث شرم سمجھنےکے خلاف کوششیں افریقہ میں ایچ آئی وی انفیکشن اور اموات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔