• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈین وزیراعظم کی چینی وزیر دفاع سے ملاقاتتازترین

November 21, 2022

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیراعظم سمڈیچ ٹیچو ہن سین نے چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ہی  سے ملاقات کی ہے۔ ہن سین نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور شی جن پھنگ کے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ انتخاب پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں چین کی کامیابیاں عہد ساز تاریخی اہمیت کی حامل رہی ہیں اور یہ کہ  چین مضبوط اثر و رسوخ کے ساتھ دنیا کا ایک بڑا ملک اور چینی قوم بحالی کی جانب مسلسل رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

کمبوڈین وزیر اعظم نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی 2022 کی صدارت کے کمبوڈین دور میں آسیان اور چین کے درمیان تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل  ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا نے بحیرہ جنوبی چین کے ضابطہ اخلاق پر دستخط کے لیے فعال طور پر زور دیا اور امید ہے کہ چین کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں امن و سکون برقرار رہے گا۔

ہن سین نے اپنے ملک کی فوج کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون اور مدد فراہم کرنے پر چینی فوج کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں فوجیں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرتی رہیں گی۔

ملاقات کے دوران وی فینگ ہی نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم کو سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس اور اس کی اہم کامیابیوں سے آگاہ کیا۔