پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیت نے چین کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی کی جانب سے اپنے ملک میں گاڑیوں کا اسمبلی پلانٹ لگانے کے منصوبے کا خیرمقدم کیاہے۔
وزیراعظم کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پرجاری ایک بیان کے مطابق کمبوڈین وزیر اعظم نے ان خیالات کااظہار پنوم پن کے پیس پیلس میں بی وائی ڈی ایشیا پیسیفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل منیجر لیو شیولیانگ سے ملاقات کے دوران کیا۔
بیان کے مطابق بی وائی ڈی کا کمبوڈیا میں ایک الیکٹرک وہیکل اسمبلی پلانٹ لگانے کا منصوبہ ہے، جس سے کمبوڈیا اور بین الاقوامی مارکیٹوں کے لیے سالانہ 20ہزار گاڑیاں اسمبل کرنے کی صلاحیت موجود ہوگی۔
تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اسمبلی پلانٹ کب تعمیر کیا جائے گا۔
کمبوڈیا میں ایندھن کے کم اخراجات اور ماحول دوست ہونے کی وجہ سے ای وی کافی مقبول ہیں۔