پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا کے وزیر سیاحت تھونگ کھون نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ چین-لاؤس ریلوے سے ملک میں مزید بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے میں مددملےگی۔
ریلوے منصوبہ جوچین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں کنمنگ کولاؤ کے دارالحکومت وینتیانے سے ملاتا ہے، دسمبر 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔
کھون، جو اس وقت ہمسایہ ملک لاؤس میں چار روزہ دورے پر ہیں، نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار چین-لاؤس ریلوے پر وینتیانے سے صوبہ لوانگ پرابنگ تک سفر کیا ہے۔
انہوں نے وزارت سیاحت کے فیس بک پیج پر پوسٹ کردہ ایک نیوز ریلیز میں کہاکہ تیز رفتار ٹرین سے سفر کرنا محفوظ ہے اور کرایہ بھی مناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لاؤشیائی اورتھائی مسافروں نےاس ریلوے پرچین کاسفرکیا ہے اور بہت سے چینی مسافر اس راستے سے لاؤس اور تھائی لینڈ بھی گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امید پیدا ہوتی ہے کہ ریلوے مستقبل میں مزید سیاحوں کو کمبوڈیا لانے میں مدد کرے گی۔
وزیر نے کہا کہ چین کی جانب سے8 جنوری کو اپنی انسداد کوویڈ19 حکمت عملی کو بہتر بنانے اور 6 فروری کو آؤٹ باؤنڈ گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنےکے بعد کمبوڈیا میں 2023 میں 40 لاکھ بین الاقوامی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔