• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا نے چین کی مالی اعانت سے تعمیر کردہ تیسری رنگ روڈ کا افتتاح کر دیاتازترین

August 03, 2023

کندل، کمبوڈیا (شِنہوا) کمبوڈیا نے اپنے دارالحکومت نوم پین کے کچھ حصوں کا احاطہ کرنے والی تیسری رنگ روڈ کا افتتاح کر دیا جو ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنہ کے رعایتی قرضے سے تعمیر ہوئی ہے ۔

کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیچ ٹیکو ہن سین اور کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وینٹیان نے کندل صوبے کے ضلع کین سوئے میں منعقدہ افتتاحی تقریب کی صدارت کی جس میں تقریبا 8 ہزار افراد نے شرکت کی۔

شنگھائی کنسٹرکشن گروپ نے 52 ماہ کی مدت میں دریا کے دو پلوں اور دو فلائی اوورز کے ساتھ 53 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی ہے۔

ہر سمت میں ٹریفک کے لئے دو لینز کے ساتھ تیسری رنگ روڈ نوم پین کے جنوب مغرب میں وِن ۔وِن بلیوارڈ راؤنڈ اباؤٹ سے دارالحکومت کے مشرق میں کندل صوبے میں نیشنل روڈ 1 تک پھیلی ہوئی ہے۔

ہن سین نے کہا کہ یہ سڑک بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے فریم ورک کے تحت کمبوڈیا اور چین کے مابین مفید تعاون کا ایک مزید ثبوت ہے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رنگ روڈ دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے ٹریفک بہاؤ اور سامان کی نقل و حمل سے نمٹنے کے لئے بہت اہم ہے۔