• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا میں کشتی الٹنے کے باعث 10 طلباء ہلاک ، 1 لاپتہتازترین

October 14, 2022

پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا کے جنوبی صوبے کنڈال میں دریائے میکونگ میں موٹر سے چلنے والےایک کشتی الٹنے کے باعث 10 طلباء ہلاک اور 1 لاپتہ ہو گیا ہے۔

صوبہ کنڈال کے پولیس چیف چھوئون سوچیٹ نے جمعہ کے روز بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 7 بجے ضلع لیوک ڈائیک میں پیش آیا، کشتی جس میں عملہ کے 2 ممبران اور 13طلباء سوار تھے ساحل سے تقریباً 50 میٹر کی دوری پر پانی میں ڈوب گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر تک 10 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زندہ بچنے والے 4 افراد 2 طلباءاور 2 عملہ ممبران کو بچا لیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونیوالے ایک شخص کی تلاش بدستور جاری ہے۔

سوچیٹ نے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی انگریزی کلاس کے طلباء کو جزیرے پر واقع گاؤں میں ان کے گھروں تک لے جا رہی تھی۔ مزید بتایا کہ تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کو حادثہ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

کنڈال کی صوبائی پولیس کی رپورٹ کے مطابق بدقسمت طالب علموں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔

کمبوڈیاکے وزیر اعظم سمڈیچ ٹیچو ہن سین نے سوشل میڈیا کے ذریعےاپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دریاؤں کے کنارے رہنے والے لوگوں سے سیلاب کے موسم میں زیادہ محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔