• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا میں چھتوں پرشمسی بجلی پینل لگانے والوں کیپسٹی چارجز ادا کرنےہوںگے،الیکٹرک سٹی اتھارٹیتازترین

July 08, 2024

نوم پن(شِنہوا)الیکٹرک سٹی اتھارٹی  آف کمبوڈیا(ای اے سی) نے کہا ہے کہ چھتوں پر10 کلوواٹ کی صلاحیت سے  زیادہ شمسی توانائی کے پینل لگانے والوں کو کیپسٹی  چارجز ادا کرنے ہوںگے۔

اپنے بیان میں ای اے سی نے بیان میں کہا ہے کہ چھتوں پر شمسی پینل لگانے والے ایسے افراد جو قومی گرڈ سے بھی بجلی استعمال کر رہے ہیں، اپنی شمسی  بجلی تنصیات کو سرکاری کمپنی یوٹیلیٹی الیکٹرکائٹ ڈو کمبوج میں رجسٹر کروائیں بصورت دیگر انہیں  جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دسمبر 2023 سے اب تک صرف 94 صارفین نے اپنی چھتوں پر شمسی توانائی کی تنصیبات کو ظاہر کیا ہے۔   

ای اے سی نے کہا کہ کیپٹسی چارجز بڑے صارفین جیسے صنعتی پلانٹس، کاروباروں، ہوٹلوں یا بڑی عمارتوں کو ہدف بناتے ہیں جو درمیانے اور بڑے شمسی توانائی کے نظام نصب کرنا چاہتے ہیں۔   

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو گھرانے 120 سے 200 مربع میٹر کے سائز کے 16 بڑے سولر پینل یا 20 درمیانے شمسی پینل کے برابر 10 کلو واٹ سے  کم  بجلی صلاحیت کا حامل شمسی توانائی  نظام چھت پر نصب کرتے ہیں انہیں  کیپسٹی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بیان کے مطابق اس طرح 95 فیصد سے زائد افراد جنہوں نے اپنے گھروں اور کاروباری مقامات کے لیے بجلی استعمال کی ہے وہ اس نئے اقدام سے متاثر نہیں ہوں گے۔

بیان کے مطابق چھتوں پر شمسی توانائی کے ایسے صارفین جنہوں نے نیشنل پاور گرڈ استعمال نہیں کیا وہ بھی  کیپسٹی چارجز ادا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔