• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے تیار ایکسپریس وے کو آزمائشی طور پر عوام کیلئے کھول دیا گیاتازترین

October 01, 2022

پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے تیار کی گئی پنوم پن سیہانو کیویل ایکسپریس وے کو ہفتہ کے روز ایک ماہ کی آزمائشی مدت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاکہ ڈرائیوروں کو جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی پہلی ایکسپریس وے کو استعمال کرنے کی طرف متوجہ کیاجا سکے۔

چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی سرمایہ کاری سے 2 ارب امریکی ڈالر لاگت کے ساتھ تیار کی گئی 187کلومیٹر طویل ایکسپریس وے دارالحکومت پنوم پن اور گہرے سمندر کی بندرگاہ والے صوبہ پریہ سیہانوک کو آپس میں جوڑتی ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت برائے تعمیرات عامہ اور نقل و حمل کے وزیر یت بوننا نے کہا کہ 3 سال سے زیادہ عرصہ میں تعمیر کیے جانیوالے ایکسپریس وے منصوبے کو حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے اور یکم سے 31 اکتوبر تک مفت آزمائشی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے آزمائشی استعمال کیلئے ہائی وے کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب میں کہا کہ ہم تمام ڈرائیوروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے حد رفتار کی پابندی کریں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ایکسپریس وے پر تمام مسافرمحفوظ سفر کریں۔