• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا میں 11 ماہ کے دوران 5 لاکھ چینی سیاحوں کی آمدتازترین

December 26, 2023

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا میں 2023 کے ابتدائی 11 ماہ سے 4 لاکھ 98 ہزار 250 چینی سیاحوں کی آمد ہوئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے 90 ہزار 648 کی نسبت 449 فیصد زائد ہے۔

وزارت سیاحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد رواں سال جنوری سے نومبر کے دوران اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں آنے والے 49 لاکھ 10 ہزار غیرملکی سیاحوں کا 10.1 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کی آمد میں تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد چین تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس مدت کے دوران تقریباً 16 لاکھ 50 ہزار تھائی اور 9 لاکھ 20 ہزار 93 ویتنامی سیاحوں نے کمبوڈیا کا سفر کیا جو بالترتیب 130 فیصد اور 129 فیصد زائد ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کے سیکرٹری اور ترجمان ٹاپ سوفیاک نے بتایا کہ کمبوڈیا مزید چینی سیاحوں کو راغب کرنے کا خواہش مند ہے ، انہوں نے یقین دلایا کہ ملک ایک محفوظ سیاحتی مقام ہے۔

انہوں نے شِنہوا  کو بتایا کہ ان کا ملک مزید چینی سیاح کی آمد کا خواہش مند ہے کیونکہ اس نے ہماری اقتصادی اور سیاحتی ترقی کے ساتھ ساتھ تحفظ غربت میں اہم کردارادا کیا ہے۔

فائل فوٹو، کمبوڈیا کے صوبہ سیم ریپ میں سیاح انگ کور آثارقدیمہ پارک کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

سوفیاک کی رائے میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈہ کمبوڈیا میں چینی مسافروں سمیت مزید غیرملکی مسافروں کو راغب کرے گا۔ اس ہوائی اڈے نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر اپنا تجارتی آپریشن شروع کیا تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو اپنی جانب راغب کرے گاجو کمبوڈیا اور خاص کر سیم ریپ صوبے میں مزید سیاح اور سرمایہ کاروں کو لائیں گے جہاں ے صوبے صوبہ سیم ریپ میں مشہور انگ کور آثارقدیمہ پارک واقع ہے۔

سیاحت کمبوڈیا کے 4 معاشی ستونوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ ملبوسات، جوتے اور سفری سامان کی برآمدات، زراعت ، تعمیرات اور ریئل اسٹیٹ اس کی آمدن کے اہم ذرائع ہیں۔