• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا ، کیسینومیں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ، سرچ آپریشن بدستور جاریتازترین

December 30, 2022

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے بانتیئی مینچیئی میں ایک ہوٹل کیسینو میں آتشزدگی کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ بانتیئی مینچیئی کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر سیک سوخوم نے جمعہ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ آج صبح امدادی ٹیموں کو ہوٹل کیسینو کے جلے ہوئے کمروں سے مزید 6 لاشیں ملی ہیں ، جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم سمڈیچ ٹیکو ہن سین نے جمعہ کے روز متاثرین کیلئے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکام اور بلند و بالا عمارتوں کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ فائر سیفٹی اور ردعمل کے نظام کو مضبوط بنائیں۔

کمبوڈین وزیراعظم نے بتایا کہ تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب واقع شہر پوئپیٹ کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل اور کیسینو میں بدھ کو نصف شب کے وقت آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے علاوہ 73 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے لیکن آگ کے باعث ہلاک ہونیوالے مزید ممکنہ متاثرین کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

ہن سین نے تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں میں شامل ہونیوالے کیلئے اپنے ایمرجنسی رسپانس عملے کو بھیجنے پر تھائی لینڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔