• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا کے وزیر اعظم کا تجارت کو مسلح نہ کرنے پر زورتازترین

September 17, 2023

نان ننگ (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ نے  عالمی تجارت کے کردار پر روشنی ڈا لتے ہوئے اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار خطے کے دارالحکومت نان ننگ میں بیسویں چین۔آسیان ایکپسو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہن منیٹ نے کہا کہ تجارت کو ایک ایسے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جو عالمی اقتصادی سلامتی کو نقصان پہنچائے۔

وزیراعظم نے دنیا کو درپیش نئے چیلنجز جیسے اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، غذائی عدم تحفظ اور وبائی امراض کے خاتمے کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کا ذکر کیا اور ان عالمی چیلنجزسے نمٹنے میں تجارت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ باہمی انحصار اور گلوبلائزیشن باہمی طور پر فائدہ مند ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آسیان اور چین اس لحاظ سے کلیدی  ممالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحفظ پسندی، یکطرفہ یا معاشی قوم پرستی کی طرف جھکاؤ کے   بغیر کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے ٹھوس فوائد کی مثالیں دنیا کو دکھا سکتے ہیں۔