• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا کے وزیر اعظم کے دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات میں نئی روح پھونکے گی، ماہرتازترین

September 13, 2023

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن منیٹ کے آئندہ دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو نئی رفتار ملے گی۔

کمبوڈیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر ہن منیٹ 14 سے 16 ستمبر تک بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

22اگست کو عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سرکاری غیر ملکی دورہ ہوگا۔

رائل اکیڈمی آف کمبوڈیا کے پالیسی تجزیہ کار سیون سام نے کہا کہ  منیٹ کا آئندہ دورہ چین ظاہر کرتا ہے کہ کمبوڈیا کی نئی حکومت نے کمبوڈیا اور چین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کو بہت اہمیت دی ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ توقع ہے کہ اس دورے سے موجودہ تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے اور ساتھ ہی کمبوڈیا کے لئے تعاون اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اس سے کمبوڈیا اور چین کے درمیان پہلے سے موجود تاریخی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہوں گے تاکہ خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے فریم ورک کے تحت تعاون کو گہرا کیا جا سکے۔

ماہر نے کہا کہ اس دورے سے کمبوڈیا کے مستقبل کی ترقی کے لئے بہت سے امکانات پیدا ہوں گے  کیونکہ یہ قریبی دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین وسیع تر علاقائی تعاون کے امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے سیاست، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، سیاحت، زراعت، ثقافت اور تعلیم جیسے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔