• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا کے دارالحکومت میں جنگ کے دور کا امریکی ساختہ ایم کے-82 بم برآمدتازترین

June 14, 2024

پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن کے مغربی مضافاتی علاقے میں ایک کان  کی کھدائی سے بننے والی جھیل سے جنگ کے دور کا امریکی ساختہ ایم کے-82 بم برآمد ہوا ہے۔

کمبوڈین مائن ایکشن سنٹر (سی ایم اے سی) کے ڈائریکٹر جنرل ہینگ رتنا نے جمعہ کو بتایا کہ  ایک ماہی گیر نے گزشتہ روز تقریباً 230 کلووزنی  ایم کے -82 فضائی بم کی ضلع کمبول کی جھیل میں نشاندہی کی۔ رتنا نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ماہی گیر مچھلیاں پکڑ رہا تھا، لیکن بدقسمتی سے ایم کے -82 قسم کا فضائی بم پکڑا گیا! ، سی ایم اے سی کے ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل ماہر کی جھیل کے کنارے بم کو ناکارہ بناتے ہوئے تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔