• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا ، جوا خانے میں آتشزدگی سے کم از کم 16 افراد ہلاک ، 73 زخمیتازترین

December 30, 2022

پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے بانتیئی مینچیئی میں ایک ہوٹل کیسینو میں آتشزدگی کے باعث کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی پولیس کی جانب سے جمعرات کی شام جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً 16 افراد ہلاک، 23 شدید زخمی اور 50 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے بانتیئی مینچیئی کی صوبائی پولیس کے سربراہ میجر جنرل سیتھی لوہ کی قیادت میں 360 سے زائد ایمرجنسی اہلکار اور  11 فائر ٹرک کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک تھائی لینڈ نے بھی آگ پر قابو پانے کیلئے اپنے فائرفائٹرز اور فائر ٹرک بھیجے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے امدادی اہلکار بدستور بقایا متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔