کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیامیں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کم چکنائی والی خوراک کینسر کی نشوونما کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ منگل کو شائع ہونے والی ایک تحقیق میں، ساؤتھ آسٹریلین ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس اے ایچ ایم آر آئی) اور ایڈیلیڈ یونیورسٹی کے محققین نے معلوم کیا کہ تبدیل شدہ آئی ڈی ایچ ون جین کے ساتھ کینسر مکھن سمیت کھانے کی اشیاء میں پائے جانے والے لپڈز کے بغیر نشوونما نہیں پاسکتا۔عام طور پر خون، ہڈیوں اور دماغ کے کینسر کی اقسام میں پایا جانے والا آئی ڈی ایچ ون انزیمیٹک فنکشن کو تبدیل کرنے کے لیے سیل کو دوبارہ پروگرام کردیتا ہے۔
کلینیکل ہیمیٹولوجسٹ اور ایس اے ایچ ایم آر آئی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے سرکردہ محقق ڈینیئل تھامس نے کہا کہ ہم نے کینسر کی مختلف اقسام سے تحقیق کے نتائج کواخذ کیا ہے اور باقاعدہ خوراک کا موازنہ ایک ایسی غذا سے کیا جو مکمل طور پر چکنائی سے پاک تھی،ہم یہ جان کر حیران رہ گئے کہ آئی ڈی ایچ ون والے ٹیومر کی نشوونما لپڈز کی مقدار کم ہونے سے رک گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیومر کے برعکس،آئی ڈی ایچ ون کے حامل کینسر لپڈز کے عادی ہوتے ہیں، انہیں لپڈزکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔