ہوانا(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والے سائیڈ لائن اجلاس میں کیوبا کو گروپ آف 77(جی 77)اینڈ چائنہ کی سربراہی کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
جی 77 کے وزرائے خارجہ نے تعریفی الفاظ میں کیوبا کے انتخاب منظوری دی، کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
برونو روڈریگز نے ٹویٹ کیا کہ کیوبا کے انتخاب کی توثیق ہمارے ملک کو تسلیم کرنے سے بھی بڑھ کر ہے، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ جی 77 اینڈ چائنہ کثیر الجہتی دائرے میں سب سے وسیع اور متنوع تعاون گروپ ہے۔
کیوبا کے اعلیٰ سفارتکار نے اس عہدہ کو ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے گروپ کی متاثر کن تاریخی روایت پر روشنی ڈالی۔