• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا ،شدید بارشوں سے ڈیم ٹوٹ گیا، کم از کم 40 افراد ہلاکتازترین

April 29, 2024

ناکورو، کینیا(شِنہوا)کینیا میں شدید بارشوں کے بعد دارالحکومت نیروبی کے شمال میں ایک ڈیم ٹوٹنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

متاثرہ علاقے نیواشا کے پولیس کمانڈراسٹیفن کیروئی نے بتایا کہ نیروبی سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال میں مائی مہیو کے علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ملبے سے 40 لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس کمانڈر کے مطابق اب تک 40 لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم  بہت سی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ بہت سی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔