• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا میں چین کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے میں نئے راستے سے ٹریفک میں روانیتازترین

January 21, 2024

نیروبی (شِنہوا) کینیا دارالحکومت نیروبی کے مرکزی حصوں میں گاڑیوں کی نقل و حمل میں سہولت کے لئے نیروبی ایکسپریس وے پر ایک نیا خارجی راستہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

27.1 کلومیٹر طویل نیروبی ایکسپریس وے چین کی تعمیر کردہ ہے۔

ہیل سیلاسی ایگزٹ 5 ٹول لین پر مشتمل ہے جس کی تعمیر جولائی 2023 میں شروع ہوئی تھی۔

کابینہ سیکرٹری برائے شاہراہ اور نقل و حمل کپ چومبا مرکومین نے کہا کہ نئے ایگزٹ کی تعمیر سے ایکسپریس وے سے نیروبی کے مصروف مرکزی کاروباری ضلع تک گاڑیوں کی بلا تعطل نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔

مرکومین نے کہا کہ ایگزٹ سے مرکزی کاروباری ضلع میں داخل ہونے والی ٹریفک کو سنبھالنا آسان ہوجائے گا کیونکہ یہاں ایوان صدر، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے دفاترجیسے حکومتی ادارے موجود ہیں۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے کینیا کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع مرکزی ہوائی اڈے کو ویسٹ لینڈز کاروباری ضلع سے ملاتی ہے۔

سڑک کی تعمیر ستمبر 2020 میں شروع ہوئی تھی جسے مئی 2022 میں مکمل کیا گیا اس سے ویسٹ لینڈز سے مرکزی ہوائی اڈے تک سفر کا دورانیہ 2 گھنٹے سے کم ہوکر 20 منٹ رہ گیا ہے۔