• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا میں چائنا ٹریڈ ویک شروع ہوگیا ،تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زورتازترین

October 03, 2024

نیروبی (شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چائنا ٹریڈ ویک کا 9 واں ایڈیشن شروع ہوگیا جس میں سینئر حکام اور سرمایہ کار لابی گروپوں کے نمائندوں نے ایک نئے دور میں چین ۔ کینیا تجارتی تعلقات گہرا کرنے پر زور دیا۔

افریقہ بلڈ شو 2024 اور افریقہ ٹیکنالوجی شو 2024 کے ساتھ ساتھ 2 سے 4 اکتوبر تک جاری رہنے والے چائنا ٹریڈ ویک نے 120 نمائش کنندگان کو اپنی جانب راغب کیا ہے جس چین کے 85 نمائش کنندگان بھی شامل ہیں۔

وزارت کوآپریٹو اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ کے کابینہ سیکرٹری وائیکلف اوپرانیا نے کہا کہ چائنا ٹریڈ ویک کینیا۔ چین تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے فروغ میں ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔

کینیا چائنیز چیمبر آف کامرس کے چیئرمین ولیم ژو نے کہا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔