• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا کے نائب صدر کی شِنہواکے صدرسے ملاقات،میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے کا عہدتازترین

August 18, 2023

نیروبی(شِنہوا) کینیا کے نائب صدر ریگاتھی گاچھاگوا نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا سے ملاقات کی، نیروبی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقوں نے میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیا۔

گاچھاگوا نے کہا کہ رواں سال کینیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک نے عملی تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہےاوردونوں ممالک کے عوام  کے درمیان قریبی تبادلے موجود ہیں۔

گاچھاگوا نے کہا کہ کینیا  شِنہوا کے ساتھ ڈیٹا رپورٹنگ کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے، مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور اثر انگیز کہانیاں سنانے کے لیے دیگر اختراعات پر شِنہوا کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے اور یہ کہ شِنہوا کے ساتھ تعاون دونوں ممالک میں اقتصادی مواقع کے بارے میں معلومات کے علاوہ علم اور ہنر کی منتقلی کو فروغ دے گا۔

فو نے کہا کہ چین کی سرکاری خبر ایجنسی شِنہوا کی عالمی سطح تک رسائی  کے ساتھ چین کو افریقہ سے متعارف کرانے اور افریقی خبروں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے، جس سے چین اور افریقہ کے درمیان مضبوط باہمی افہام و تفہیم اور لوگوں کے درمیان تبادلے میں مدد ملی ہے۔

فو نے کہا کہ شِنہوا کینیا کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی کوریج جاری رکھے گا، کینیا کے میڈیا کے ساتھ میڈیا کوریج میں مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے تجربے کا اشتراک کرے گا اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمزاور ورلڈ میڈیا سمٹ اور برکس میڈیا فورم جیسےمیڈیا تبادلوں کے فریم ورک کے تحت یکساں تعاون کو مضبوط کرے گا۔

کینیا میں چین کے سفیرژوپھنگ جیان بھی  ملاقات میں موجود تھے۔

 

شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نیروبی میں  اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل زینب حوا بنگورا سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

اسی دن فو نے نیروبی میں اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹرجنرل زینب حوا بنگورا سے بھی ملاقات کی جس میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں عوامی آگاہی کو بڑھانے اوراقوام متحدہ امورکی  کوریج کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔