• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیڈا، اوٹاوامیں چھ افراد کے قتل میں ملوث 19 سالہ نوجوان پرفردجرم عائدتازترین

March 08, 2024

اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے نواحی علاقے میں واقع ٹاؤن کے ایک گھر میں 19 سالہ طالب علم پر چاربچوں سمیت چھ افراد کے قتل کے الزام  میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے،مقتولین میں ایک بچے کی عمر تین ماہ سے کم تھی۔

سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  فیبریوڈی۔زوئیسا پرپہلے درجے کے قتل کے6 اوراقدامِ قتل کے1 الزام کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ قاتل سری لنکا کا شہری ہے جس کے  بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک طالب علم کے طور پرکینیڈا میں رہ رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرین میں شامل ماں، اس کے چار بچے اورایک قریبی عزیزحال ہی میں کینیڈا متقل ہوئے اورانکا حقیقی  تعلق سری لنکا سے ہے۔

سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے انسانی قتل کے اس واقعہ کو شہر کی حالیہ تاریخ کا بدترین اجتماعی قتلِ عام سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پولیس نے  سی بی سی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ابتدائی طور پر اسے "اجتماعی فائرنگ"کاواقعہ قرار دیا تھا لیکن ایسا نہیں تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قاتل نے ایک " تیزدھار  ہتھیار" استعمال کیا۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم ڈی زوئیسا اس خاندان کا  قریبی جاننے والا بھی ہے اور قتل کے وقت گھر میں رہائش پذیر تھا۔ اسے اوٹاوا کے نواحی قصبے کورسے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب میں گرفتار کیا گیا۔