• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کیمسٹری میں 2023 کا نوبل انعام تین سائنس دانوں نے جیت لیاتازترین

October 04, 2023

سٹاک ہوم (شِنہوا) کیمسٹری میں 2023 کا نوبل انعام تین سائنس دانوں، مونگی جی باوینڈی، لوئس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیموف کو"کوانٹم ڈاٹس کی دریافت اور ترکیب "معلوم کرنے پر مشترکہ طور پر دیاگیاہے۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ کو بتایا کہ "نینو ٹیکنالوجی کے یہ سب سے چھوٹے اجزاء بہت سی دیگر چیزوں کے ساتھ  اب ٹیلی ویژن اور ایل ای ڈی لیمپ سے اپنی روشنی پھیلا سکیں گے اور سرجنز کی  ٹیومر کے ٹشو کو ہٹاتے وقت  رہنمائی بھی کرسکیں گے۔

آن سائٹ ٹیلی فون انٹرویو میں باوینڈی نے کہا کہ وہ بہت حیرت زدہ ،غیرمتوقع اورخود کو عزت دار محسوس کررہے ہیں۔

1کروڑ10لاکھ سویڈش کرونا(تقریباً9لاکھ97ہزار700ڈالر) کی انعامی رقم  تینوں انعام یافتہ افراد کے درمیان برابر تقسیم کی جائے گی۔