• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کیمرون میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاکتازترین

November 28, 2022

یاؤندے (شِنہوا)کیمرون کے دارالحکومت میں ایک جنازے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے  کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کیمرون کے وسطی خطے کے گورنر ناصری پال بیا نے جائے وقوعہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس قدرتی آفت سے ممکنہ طور پر متاثر ہونیوالے دیگر افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ زمین سرکنے کے وقت متاثرین ایک پہاڑی کی چوٹی پر ایک جنازے میں شرکت کیلئے جمع تھے۔

ناصری پال بیا نے سرکاری نشریاتی ادارے سی آر ٹی وی کو بتایا کہ یاؤندے کا محلہ داماس جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہ ایک "انتہائی خطرناک جگہ"ہے اور لوگوں کو علاقہ چھوڑ دینے کا کہا جا چکا ہے اس سے قبل کہ حکام خود آ کر اس علاقے کو خالی کرائیں۔

یاؤندے افریقہ کے سب سے زیادہ بارشوں والے شہروں میں سے ایک ہے جہاں درجنوں عمودی پہاڑ واقع ہیں ۔ رواں سال ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث متعدد مرتبہ سیلاب سے تباہ کاریاں ہو چکی ہیں۔