یاؤندے(شِنہوا)کیمرون کے10میں سے 8 خطوں میں ہیضہ کی وباء پھیلنے کے باعث گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے اب تک 272افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وباء نے وسطی خطے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں دارالحکومت واقع ہے۔
وزیر صحت مناؤداملاچی نے دارالحکومت یاؤندے میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 20اکتوبر تک 12 ہزار 952 افراد کے وباء سے متاثر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
وزیرنے زور دیا کہ بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن لوگوں کو حفظان صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اگر وہ بیماری کی علامات دیکھیں تو فوری طور پر علاج کیلئے رجوع کریں۔
سب سے زیادہ اموات اور کیسز رپورٹ ہونے پر ملک کے جنوب مغربی علاقے میں بیماری کو روکنے کیلئے ملک گیر سطح پر اٹھائے جانیوالے اقدامات کے تحت صحت حکام نے سکولوں میں بچوں کو ہیضہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانا شروع کر دیے ہیں۔
حکام نے صفائی اور حفظان صحت کی ناقص صورتحال کووباء کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔