• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کیلیفورنیا میں منکی پاکس کے باعث امریکہ کی پہلی موت کی تصدیقتازترین

September 15, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں منکی پاکس کے باعث ملک میں رواں سال کی پہلی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

لاس اینجلس کے محکمہ صحت عامہ اور امریکہ میں امراض پر قابو و انسداد کے مراکز(سی ڈی سی) نے تصدیق کی ہے کہ لاس اینجلس کے رہائشی کی موت منکی پاکس انفیکشن کے باعث ہوئی ہے۔

محکمہ صحت عامہ لاس اینجلس کے ایک بیان کے مطابق اس رہائشی کی قوت مدافعت شدید کمزور تھی اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

محکمہ کی طرف سے رازداری اور ذاتی معلومات کے تحفظ کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ فرد کے بارے میں عمر، جنس یا نسل سے متعلق مزید کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

محکمہ نے کہا کہ ایسے افراد جن کی قوت مدافعت شدید کمزور ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جلد ازجلد طبی نگہداشت اور علاج کیلئے رجوع کریں اور بیماری کے دوران طبی عملہ کی نگرانی میں رہیں۔

امریکہ میں منکی پاکس سے ہونیوالی یہ پہلی موت ہے۔