کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاکتازترین
September 09, 2022
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے سانتا مونیکا ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سانتا مونیکا فائرڈیپارٹمنٹ نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 25 منٹ (صبح 4بجکر 25منٹ پاکستانی وقت)پر حادثہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔
فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک انجن والا طیارہ ان فیلڈ پر گر کرتباہ ہو چکا تھا اور آگ کی لپیٹ میں تھا۔ مزید بتایا کہ طیارہ ایئرپورٹ کی طرف جارہا تھا جب ان فیلڈ میں فضاء میں بلند ہونے کے بعد اچانک زمین سے ٹکرا گیا۔
حکام نے تصدیق کی کہ جہاز میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہوائی جہاز 2 سیٹوں والا سنگل انجن پائپر سپورٹ طیارہ تھا جو ایک مقامی فلائٹ سکول کے زیر استعمال تھا۔