• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کیلیفورنیا میں 25 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنیوالے ڈرائیور پر قاتلانہ حملے کا الزام عائدتازترین

November 21, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا)کیلیفورنیا میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے ایک گروپ پر کار چڑھانے والے ایک ڈرائیور پر قاتلانہ حملے کی کوشش  کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ،  واقعے میں 25 زیرتربیت پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

محکمے نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ 22 سالہ نکولس جوزف گوٹیریز کو لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ نے حراست میں لیا ہے اور اس پر قانون نافذ کرنیوالے اہلکار پر قاتلانہ حملہ کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، اضافی الزامات زیر التواء ہیں۔ مزید بتایا کہ ابھی تک ملزم کو کوئی ضمانت نہیں دی گئی ہے۔

نکولس جوزف گوٹیریز نے وائیٹئر شہر میں اپنی کار تربیتی مشق کیلئے دوڑ لگانے والے 75 زیرتربیت پولیس اہلکاروں کی ایک جماعت پر چڑھا دی تھی۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف الیکس ولنوئیوا نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا تھاکہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک، 4 کی حالت اعتدال پسند اور مستحکم ہے اور 16 کو معمولی زخم آئے ہیں۔