• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کیلیفورنیا کے گورنرکے دورہ چین کا خیر مقدم کرتے ہیں:ترجمان وزارت خارجہتازترین

October 19, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم اور ان کے وفد کے آئندہ دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے  اس امید کا اظہارکیا ہے کہ اس دورے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔   نیوزوم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وہ اگلے ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین کو اس دورے کے دوران کیلیفورنیا کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کی امید ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ہم ہمیشہ دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تبادلے کریں اور معیشت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت و نوجوانان کے شعبوں میں ذیلی قومی تبادلوں اور تعاون کی حمایت کریں تاکہ   عوام اور چین امریکہ تعلقات کے لیے زیادہ مثبت توانائی سے دونوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں۔