بغداد(شِنہوا) عراق کے وزیر اعظم محمد شياع السودانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کشید گی میں کمی کا انصحار صرف غزہ میں جارحیت ختم کرنے اور لبنان تک اس کی توسیع روکنے پر ہے۔
السوڈانی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیا لات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
السوڈانی نے اسرائیلی وزی اعظم اور ان کی حکومت کی طرف خطے کے ممالک پر حملوں اور ان کی طرف سے بین الاقواامی قانون اور خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے امریکہ کی اس خواہش کا اظہار کیا کہ عراق علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے اور تمام فریقوں کی طرف سے کشیدگی کو روکنے میں کردار ادا کرے۔