• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

خلیج تعاون کونسل کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمتتازترین

July 22, 2023

ریاض(شِنہوا)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے سٹاک ہوم میں احتجاج کے دوران ایک عراقی پناہ گزین کی طرف سے قرآن پاک کے نسخے کو روندنے کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس طرح کی شرمناک اور ناقابل قبول کارروائیاں مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرتی ہیں اور سویڈش حکام کو ایسی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیئں اور شدت پسندوں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسی کارروائیاں رواداری اور مذہبی آزادی کے اصولوں کے منافی ہیں۔