• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

قازقستان ، کان میں حادثے سے مرنے والوں کی تعداد 36 ہوگئیتازترین

October 29, 2023

آستانہ (شِنہوا) قازقستان کے علاقے کاراغندا کی ایک کان میں حادثے سے ہلاک شدگان کی تعداد 36 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد لاپتہ ہیں۔

ملک کی وزارت ہنگامی حالات نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ اب تک 36 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 10 لاپتہ کان کنوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ اتوار کو علی الصبح کان کی شافٹ میں میتھین کا دھماکہ ہوا تھا حادثے کے بعد مجموعی طور پر 208 کان کنوں کو نکالا گیا ہے۔