آستانا (شِنہوا) قازقستان کے شہر الماتی میں ایک ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13افراد ہلاک ہو گئے۔
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع کے فوراً بعد ایمرجنسی سروسزکے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے وقت آگ عمارت کے تہہ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اموات کاربن مونو آکسائیڈ کے باعث ہوئیں۔ الماتی کے محکمہ صحت عامہ کے مطابق دو افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ آگ لگنے کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے، 59 افراد بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔