بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی شین یوئے یوئے عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو اعلان کیا کہ کانگو کے صدر فیلکس انتونی شیسیکیڈی شیلمبو کی دعوت پر چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب سربراہ شین یوئے یوئے 20 جنوری کو کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں صدر شیسیکیڈی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کانگو کا دورہ کریں گے۔