ماسکو(شِنہوا)کاخووکا پن بجلی ڈیم کی تباہی کے باعث کھیرسن کے علاقے میں شدید سیلاب کے بعد مرنے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔
علاقائی حکومت کے سربراہ آندرے الیکسینکو نے منگل کو ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا کہ آج صبح، ہولا پرستان میں 12 اور اولیشکی میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ مقامات خاص طور پر اولیشکی اور ہولا پرستان میں مواصلاتی مسائل کی وجہ سے کام میں شدید رکاوٹیں آئیں۔