• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کابل میں خودکش دھماکہ ، 19 افراد جاں بحق 27 زخمیتازترین

October 03, 2022

کابل (شِنہوا) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعہ کو ایک تعلیمی ادارے میں خودکش دھماکے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ طلبا تعلیمی ادارے میں امتحانی پرچے کی تیاری کررہے تھے کہ ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس سے 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔

کابل پولیس ضلع 13 میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا فرد نے قبول نہیں کی ہے۔

کابل میں ایک ہفتہ قبل اسی طرح کے ایک دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 41 دیگر زخمی ہوئے تھے۔