• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جرمنی میں میڈیکا 2023 میں 1 ہزار 400 سے زائد چینی نمائش کنندگان کی شرکتتازترین

November 14, 2023

ڈوسل ڈورف (شِنہوا) جرمنی میں میڈیکا 2023 میڈیکل ٹیکنالوجی تجارتی میلہ شروع ہوگیا جس میں 1 ہزار 400 سے چینی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے میڈیکل بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) تجارتی میلے  میں سے ایک اس ایونٹ میں تقریباً 70 ممالک اور خطوں سے 5 ہزار 500 نمائش کنندگان میں سے 25 فیصد سے زیادہ چینی ادارے ہیں۔

چینی نمائش کنندگان عالمی طبی مارکیٹ کو جامع اور مختلف نوعیت کے طبی حل فراہم کرتے ہیں  اور یہ عالمی طبی آلات صنعت میں ایک اہم قوت کے طور پر موجود ہیں۔

یورپ میں پہلی مرتبہ چین کے جنوبی شہر شین ژین میں قائم طبی پیداوار کے ادارے سونو اسکیپ نے ریڈیالوجی اور گائنا کالوجی کے لیے بالترتیب نئے ہائی اینڈ کلر ڈوپلر الٹرا ساؤنڈ تشخیصی نظام ایس 80 ایلیٹ اور پی 80 ایلیٹ نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔ یہ الٹرا ساؤنڈ تصاویر کو زیادہ مئو ثر اور درست طریقے سے حاصل کرکے  ان کی تشریح  کرسکتے ہیں۔

 

جرمنی کے شہر ڈوسل ڈورف میں میڈیکا 2023 کے دوران ہوٹ جین کے بوتھ پر لوگ معلومات حاصل کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

بیجنگ ہوٹ جین بائیوٹیک کمپنی لمیٹڈ کے لین چھانگ چھنگ نے بتایا کہ ڈوسل ڈورف میں منعقدہ یہ میلہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پریکٹیشنرز ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ ہم لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سستی اور درست کلینیکل تشخیص کے حل کی فراہمی کے لئے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میلے کے منتظیم کے مطابق میڈیکل امیجنگ، لیبارٹری ٹیکنالوجی، تشخیص، طبی معلومات ٹیکنالوجی، موبائل ہیلتھ ، فزیوتھراپی ، آرتھوپیڈک ٹیکنالوجی اور طبی استعمال کے شعبوں سے جدید مصنوعات اور خدمات کی  وسیع اقسام یہاں پیش کی گئی ہیں۔

یہ تجارتی میلہ 16 نومبر تک جاری رہے گا۔