• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جرمنی کے اشتعال انگیز اقدامات کے بعد جرمن سفارت کاروں کو ملک بدر کیا جائے گا:روستازترین

April 23, 2023

ماسکو(شِنہوا) روس کی وزارت خارجہ نےکہا ہے کہ اس نے جرمنی کے اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات  کے جواب میں جرمن سفارت کاروں کو روس سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ جرمن حکام نے جرمنی میں روسی سفارتی مشنوں کے ملازمین کو ایک اور بڑے پیمانے پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم برلن کے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جس نے روس-جرمن تعلقات کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ روس میں جرمن سفارتی مشنوں میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تعداد بھی نمایاں طور پر محدود کی جائے گی اور 5 اپریل 2023 کو روسی وزارت خارجہ نے روس میں جرمن سفیر گیزا آندریاس وون گیئر کو باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

جرمن وزارت خارجہ نے اس معاملے پر باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں جرمنی نے 40 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا اور روس نے بھی جوابی طوپر جرمن سفارتکاروں کو ملک بدر کیا۔