برلن(شِنہوا)جرمن حکمران اتحاد جماعتوں کو یورپین الیکشن بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،چانسلر الف سکلز کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی(ایس پی ڈی ) کوملک گیر انتخابات میں تاریخ کے بدترین نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
ایس پی ڈی کوصرف 13.9 فیصد ووٹ ملے جس سے وہ دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی ) سے پیچھے تیسرے نمبر پرآ گئی۔دی گرین جو حکومتی اتحادی ہے کو بھی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا اسے 11.9 فیصد ووٹ ملے یہ 2019 کے 20.5 فیصد کے نتائج سے ڈرامائی تنزلی ہے۔
اے ایف ڈی جسے گزشتہ سال سے پولز میں زیادہ حمایت حاصل ہو رہی تھی اس کوالیکشن میں نمایاں کامیا بی ملی وہ 15.9 کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ موجودہ حکومت پر ووٹرز کا عدم اعتماد اے ایف ڈی کی کامیابی کی اہم وجہ ہے۔
قدامت پسند جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین ( سی ایس یو) نے 30.2 فیصد ووٹ حاصل کیے، جو 2021 کے وفاقی انتخابات کے مقابلے میں ایک کامیاب نتیجہ ہے۔
سی ڈی یو اور سی ایس یو کی کامیابی یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے لیے دوبارہ انتخاب کی جانب اہم پیش رفت ہے۔