تہران(شِنہوا)ایران نےکہا ہےکہ اس کےجوہری معاہدے کوبحال کرنے کے لیے مذاکرات میں تعطل اورخلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا جانا چاہیے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یہ بات ہفتہ وارپریس کانفرنس کے دوران جوہری معاہدے کی بحالی پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ بات چیت کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی جسے رسمی طور پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن(جے سی پی اواے)کہا جاتا ہے۔
کنعانی نے کہا کہ مذاکرات کا راستہ ابھی بھی کھلا ہے اور جوہری معاہدے کی بحالی کو سفارتی ذرائع سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نےامریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنا عزم ظاہر کرتے ہوئے اس مقصد کے لیے یقینی طور پر سیاسی فیصلہ کرے۔